اداریہ
تازہ ترین خبریں
اجلاس کے ایجنڈے کے چوتھے نکتہ ‘‘دعوت دین میں منہج نبوی ﷺ ،طریقۂ کارواسالیب اوراسکے اصول وضوابط پرمشارکین اجلاس نے اپنے خیالات کا اظہارکیا۔
مزید جانیے
مؤرخہ22-04-1437ھ بمطابق2-02-2016ء
464 زائر
مجموعہ علماء اہلحدیث کے تیسرے سہ ماہی اجلاس میں مختلف اہل علم نے تربیت کے نبوی منہج پر اپنے افکار عالیہ کا اظہار کرتے ہوئے چند اہم باتوں کی طرف توجہ مبذول کروائی جو درج ذیل ہیں: انفرادی اوراجتماعی تربیت میں منھج نبویﷺ اوراس کے فی زمانہ اسالیب: 1 ۔ پروفیسرعبیدالرحمٰن محسن حفظہ اللہ نبی ﷺ کے اس فرمان‘‘لَأَعْلَمَنَّ أَقْوَامًا مِنْ أُمَّتِي يَأْتُونَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ بِحَسَنَاتٍ أَمْثَالِ جِبَالِ تِهَامَةَ بِيضًا، فَيَجْعَلُهَا اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ هَبَاءً مَنْثُورًا’’ سے اپنی گفتگوکا آغازکیا اورنصیحت فرمائی کہ ہمیں اپنی خلوت وجلوت میں اللہ سے ڈرناچاہئے۔اوربس سوشل میڈیا پر ہی توجہ مرکوز نہیں کرنی چاہئے بلکہ زندہ انسانوں کودعوت دینے میں بھی آگے بڑھیں کیونکہ کردارکی تبدیلی کے امکانات دوافرادکی باہم ملاقات میں زیادہ ہوتے ہیں ۔ اسکیلئے فہم قرآن کورسز، نائٹ کلاسز، ماہانہ کلاسز، ایک گھنٹہ کلاسزکا اھتمام کرنا چاہئے۔ خود میں تحمل اورتواضع کوپیداکریں اوراخلاق کواعلیٰ بنانے کی کوشش کریں۔ 2 ۔ محترم رفیق طاہرحفظہ اللہ علماء کی کسرنفسی (تربیت کرنے میں)بعض اوقات طلبہ میں بے ادبی کو جنم دیتی ہے، اسکی مثال یوں سمجھئے کہ ایک استاد کسی طالب علم کی بے تکلفی اوربے ادبی کواس لئے برداشت کرتاہے کہ یہ میرے ساتھ بات کررہااس لئے کوئی حرج نہیں اس سے طالب علم کو مزیدہمت اورشیطانی مدد ملتی ہے جس سے وہ بے ادب بن جاتاہے۔ اسی طرح طلبہ کی غلطیوں سے چشم پوشی بھی درست نہیں ، بات کو ہمیشہ مثبت انداز میں سمجھنے کی کوشش کرنی چاہئے۔ 3 ۔ محترم عبدالمنان راسخ حفظہ اللہ طلبہ میں ذکراللہ کی معرفت کواجاگرکیاجائے اس سے ان کے کردارمیں غیرمعمولی تبدیلی آئے گی۔ عموماً اذکار پڑھے جاتے ہیں ان میں اللہ کی کیا صفات اورتعریف بیان کی جارہی ہے یا کیا مانگا جارہاہے اس سے نابلد ہوتے ہیں۔(فقہ الادعیہ) 4۔ ق ۔ صہیب احمد حفظہ اللہ حق گوئی کا التزام کریں ، دلائل کے ساته گفتگوکریں لیکن جیتنے کی تمنا ترک کردیں ۔ تعبیراچھی کرلیں تواس سے بھی کافی مشکلات کم پڑجائیں گی ، یا پھرکچھ وقت کیلئے خاموشی ہی اختیارکرلیں۔ 5 ۔ محترم ابراھیم بن بشیرحفظہ اللہ دینی مدارس کی آخری کلاس میں کمپیوٹراورانٹرنیٹ کی تعلیم لازمی قراردی جائے تاکہ ہمارے طلبہ کیلئے سوشل میڈیا پربھی دعوت دینا آسانی سے ممکن ہو۔
مزید جانیے
مؤرخہ22-04-1437ھ بمطابق2-02-2016ء
351 زائر
علماء اہل الحدیث کے تیسرے سہ ماہی اجلاس میں سوشل میڈیا پر دعوت دین کے حوالہ سے مختلف اہل علم نے اپنی آراء کا اظہار کیا اور اپنے تجربات بیان کیے۔ اور اس حوالہ سے اہم اصول وقواعد کی طرف رہنمائی کی ۔
مزید جانیے
مؤرخہ22-04-1437ھ بمطابق2-02-2016ء
376 زائر
ملکی حالات کے پیش نظرحکومت نے کچھ قواعد وضوابط مرتب کئے ہیں جن کا مقصد ملکی سالمیت ہے اورانہیں نیشنل ایکشن پلان کا نام دیاگیاہے۔ اس اہم موضوع پرمجموعہ علماء اھل الحدیث کے اجلاس میں مختلف شیوخ نے
مزید جانیے
مؤرخہ22-04-1437ھ بمطابق2-02-2016ء
326 زائر
1 2 34
تازہ مقالات اہل الحدیث
” مولانا بظاہر ایک دھان پان اور منکسر المزاج انسان تھے۔ لیکن حقیقتاً وہ علم کا سرچشمہ اور غیرت کا پہاڑ تھے۔ بادشاہوں کو خاطر میں لانے والے نہیں تھے۔ انہوں نے مسجدوں اور مدارس کے وقار کو دو چند کیا۔ وہ بادشاہوں کی ثنا خوانی کو اپنے سجاوے کی آبرو نہیں گردانتے تھے۔ “
مزید پڑھیے
عبد الرشید عراقی
مؤرخہ16-04-1437ھ بمطابق27-01-2016ء
400 وزٹر
اعش کا فتنہ جب سے نمودار ہوا ہے اس وقت سے اب تک یہ مسلسل نت نئے فتنوں کو جنم دیتا چلا جا رہا ہے ۔ داعشیوں نے بھی باقی فتنوں کی طرح سلفیت کو بدنام کرنے کی بھرپور کوشش کی اور اپنی خونخواری پر سلفیت کا لیبل لگا لیا , تاکہ صحیح العقیدہ سادہ لوح مسلمان انکے بہکاوے میں آسکیں ۔ دوسری طرف سلفیت کے دشمنوں نے اس موقع کو غنیمت جانا اور پہلے بھرپور طریقے سے داعش کو سلفی قرار دیا اور پھر انکی سفاکیت و خارجیت کو بنیاد بنا کر سلفیت کو سفاک, خونخوار, اور خارجی کہہ کر بدنام کرنا شروع کر دیا ۔ ایسی چال چلنے والوں میں عالم کفر سرفہرست ہے اور دوسرے نمبر پر قبرپرست , اور صوفیوں کا طبقہ ہے , اور تیسرے نمبر پر ان دونوں سے متأثر ہونے والے لوگ ہیں۔ آئندہ سطور میں ہم سلفیت اور داعشیت کے مابین چند فرق بیان کریں گے , تاکہ خارجیت وداعشیت اور سلفیت کے مابین فرق واضح ہوسکے ۔
مزید پڑھیے
محمد رفیق طاہر
مؤرخہ19-08-1436ھ بمطابق7-06-2015ء
635 وزٹر
حجیت حدیث کیا پاکستانی حکام وعدلیہ کافر ہیں درس قرآن وحدیث ( دو زندگیاں , دو موتیں) . برزخی زندگی اور اعادہ روح کیا نواب صدیق حسن خان قنوجی رحمہ اللہ حنفی تھے ؟ ... تکفیری کسے کہتے ہیں علم کے دو برتن سے کیا مراد ہے انبیاء اپنی قبروں میں زندہ ہیں اور نماز پڑھتے ہیں
مزید پڑھیے
مرکز اہل الحدیث ملتان
مؤرخہ12-05-1435ھ بمطابق14-03-2014ء
1694 وزٹر
عذاب ِ قبر برحق ہے۔ قبر وبرزخ کے اندر سزاو جزاکا ہونادرست ہے، اللہ کے جو نیک بندے ہوتے ہیں، مرنے کے بعد قیامت سے پہلےان کی روحیں ان کے بدنوں میں لوٹا دی جاتی ہیں، انہیں راحت وآرام پہنچتا ہے اور جو اللہ تعالیٰ کے نافرمان بندے ہوتے ہیں، ان کی روحیں، مرنے کے بعد قیامت سے پہلے ان کے بدنوں میں لوٹا دی جاتی ہیں اور ان کو سزا وعقاب ہوتا ہے۔ قبرو برزخ کے اس عذاب پر یا ثواب و جزا پر بہت سی آیات و احادیث دلالت کرتی ہیں۔
مزید پڑھیے
محمد رفیق طاہر
مؤرخہ12-05-1435ھ بمطابق14-03-2014ء
1069 وزٹر
نواب صدیق حسن خان قنوجی رحمہ اللہ کے بارہ میں ایک شبہہ کا ازالہ
مزید پڑھیے
شاہد نذیر
مؤرخہ12-05-1435ھ بمطابق14-03-2014ء
957 وزٹر
مواد کا اعداد وشمار
کل مواد : 676
تعداد دروس : 189
تعداد مقالہ جات : 67
تعداد فتاوى : 40
تعداد کتب : 4
تبصرہ جات کی تعداد : 19
پوسٹوں کی تعداد : 13
اہل الحدیث قرآن لائبریری
اطلاع بذریعہ ایمیل

اپڈیٹس حاصل کرنے کے لیے ایمیل درج کریں
لاگ ان ہوں
پوزر نیم
پاس ورڈ
مجھے یاد رکھیں
رجسٹر
کیا پاسورڈ بھول گئے؟
زائرین کا اعداد وشمار
اعداد وشمار
آج : 1056
کل : 825
موجودہ ہفتہ : 13254
ماہ رواں : 44393
اس سال : 441185
آغاز سے : 1238416
ابتداء : 12-10-2011
زائرین کی تفصیل
وزٹ نمبر :72434
[اسوقت موجود افراد [ 42
اراکین :0مہمان:42
حاضرین کی تفصیل